بند اور پشتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے افسران کوسخت احکامات جاری

بند اور پشتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے افسران کوسخت احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اقبال بھٹی) حکومت سیلاب کی تباہ کاریاں روکنے کیلئے اقدامات کرنے میں ناکام سیلاب کے خطرات کے پیش نظروزیر آبپاشی نے بھارت سے آنے والے دریاؤں کے کنارے بسنے والوں کو متبادل مقامات پر شفٹ کرنے کی ہدایات کردیں۔ تمام دریاؤں،نہروں اور نالوں کے بند اور پشتوں کی تعمیر و مرمت کو حتمی شکل دینے کیلئے افسران وملازمین کوسخت احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کیمطابق وزیر آبپاشی پنجاب یاور زمان نے تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایات جار ی کی ہیں کہ بھارت سے آنیوالے دریاؤں چناب،راوی اور ستلج کے کنارے بسنے والوں کو متبادل مقامات پر شفٹ کرنے کا حکم دیا ہے یہ احکامات سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے کیونکہ بھارت کسی بھی وقت پانی چھوڑ سکتا ہے اور سیلاب آسکتا ہے ۔
احکامات

مزید :

صفحہ آخر -