حکومت پنجاب صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے‘سید زعیم حسین قادری

حکومت پنجاب صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے‘سید زعیم ...

  

لاہور(این این آئی )ترجمان پنجاب حکومت وایم پی اے سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے اور اس ضمن میں صحافی تنظیموں کے نمائندوں کی مشاورت سے ایک جامع منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈی جی پی آر آفس میں صحافیوں کے علاج معالجہ ،بیٹی کی شادی اورایک مرحوم صحافی کی بیوہ کی مالی معاونت کے لئے چیک دینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنز اطہر علی خان اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری بھی موجود تھے۔جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کمیٹی کے اجلاس میں 16 صحافیوں کے کیسوں کی منظوری دی گئی۔13 صحافیوں کو علاج معالجے کے پچاس ہزار روپے جبکہ کینسر کے مرض میں مبتلا ایک صحافی کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔اس طرح دو مرحوم صحافیوں کے اہل خانہ کو 50 ہزار روپے کے چیک دئیے گئے۔واضح رہے کہ جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے جس میں بیمارصحافیوں کے علاج معالجہ،بیٹی کی شادی اور مرحوم صحافیوں کی بیوگان کو مالی امداد دینے کی منظوری دی جاتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -