ایان علی رقم بیرون ملک لے کر جار ہی تھی یا نہیں،تعین کرنا باقی ہے ،ضمانت کیس کا تحریری فیصلہ جاری

ایان علی رقم بیرون ملک لے کر جار ہی تھی یا نہیں،تعین کرنا باقی ہے ،ضمانت کیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی ضمانت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، ایان کی رہائی کے لئے خصوصی تعمیل کنندہ تحریری احکامات لے کر راولپنڈی روانہ ہو گیا ،مسٹر جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے3صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایان علی کا کوئی کریمینل ریکارڈ موجود نہیں ، ملزمہ کو اے ایس ایف کے کاؤنٹر سے گرفتار کیا گیا جبکہ وہ ابھی کسٹمز کاؤنٹر تک پہنچی بھی نہیں تھی جس کی وجہ کسٹمز کاؤنٹر پر ملزمہ نے اپنے سامان کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ایان علی کے سامان کو نہ تو ٹیگ لگایا گیا اور نہ ہی بورڈنگ کارڈ بنایا گیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اس بات کا تعین کرنا باقی ہے کہ آیا یہ رقم ایان علی بیرون ملک لے کر جار ہی تھی یا نہیں، ایان علی جوڈیشل ریمانڈ پر ہے اس سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں، ہائی کورٹ کا خصوصی تعمیل کنندہ تحریری احکامات لے کر راولپنڈی روانہ ہو گیا ہے۔
تحریری فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -