ملزم کی ضمانت مسترد، بیوی کی بچوں سمیت خودسوزی کی کوشش ناکام

ملزم کی ضمانت مسترد، بیوی کی بچوں سمیت خودسوزی کی کوشش ناکام

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسانی سمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور نہ ہونے پر ملزم کی بیوی کی بچوں سمیت احاطہ عدالت میں خود سوزی کی کوشش عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دی، اگر انصاف نہ ملا تو خود سوزی کر لوں گی ، خاتون نورین کی احاطہ عدالت میں دہائیاں، لاہور ہائیکورٹ کی مسز جسٹس ارم سجاد گل نے انسانی سمگلنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ملزموں ملک سلیم اور ملک زاہد کو انسانی سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر رکھا ہے جبکہ ایف آئی اے کے پاس ملزموں کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت اور شواہد موجود نہیں،جس شخص کو باہر بھجوانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ ترکی میں موجود ہے اور روزگار کما رہا ہے۔عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت ملتوی کی تو ملزم کی اہلیہ نورین بی بی نے بچوں سمیت احاطہ عدالت میں آہ و زاری شروع کر دی۔

کوشش ناکام

مزید :

صفحہ آخر -