پاک فوج نے پاکستانی حدو د میں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون مار گرایا ،انڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے باز پرس کا فیصلہ

پاک فوج نے پاکستانی حدو د میں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون مار گرایا ،انڈین ...

  

راولپنڈی/بھمبر،سیالکوٹ؍جموں(اے این این،آ ن لائن،آ ئی این پی ، ما نیٹرنگ ڈیسک) پا ک فو ج نے اپنی حدودمیں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون طیارہ مارگرایا ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت کا جاسوس طیارہ کنٹرول لائن کے قریب آزاد کشمیرکے سرحدی ضلع بھمبر میں مار گرایا گیا، یہ جاسوس طیارہ کنٹرول لائن سے اندر آگیا تھا۔ مار گرایا جانے والا ڈرون تصاویر بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔پاک فوج کے مطابق طیارے میں کیمرہ لگا ہوا تھا جس سے پاکستانی علاقے میں جاسوسی کی جا رہی تھی، دریں اثناء مارگرائے جانے والے بھارتی ڈرون کی تصادیربھی میڈیاکوجاری کی گئیں،برطانوی نیوزویب سائٹ’’دی نیوزٹرائب‘‘کی رپورٹ کے مطابق ڈرون طیارہ چھمب سیکٹر سے دس کلومیٹرتک پاکستانی حدود میں گھس آیاتھا جس کو افتخار آباد سیکٹر میں تعینات مجاہد فورس بٹالین 634 کے حوالدار شاہ زمان نے جی تھری رائفل کے ایک ہی فائر سے مار گرایا ، علا قہ کے مکینوں کے مطابق جاسوس طیارہ صبح دس بجے کے قریب مارگرایاگیا۔انہوں نے پاک فوج کی اس کارروائی کی تعریف کی ۔ ۔ ذرائع کے مطا بق اس واقعے پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بازپرس کی جائے گی۔ جبکہ دوسری جا نب بھارتی فوج نے ایک بار پھر بدھ کی صبح سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر پکھلیان سیکٹر کو ہلکے اور درمیانے ہتھیاروں سے نشانہ بنا یا۔بھارتی فوج کی جانب سے مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے جو کھلے علاقے میں گرے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔چناب رینجرز نے بھی بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں تاہم بھارتی فوج نے روایتی الزام تراشی سے کام لیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ میں پہل پاکستان کی جانب سے کی گئی ہے ،پاکستان کی فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ بی ایس ایف نے الزام عائد کیاہے کہ پاک فوج نے اکھنور سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ میں پہل کی ۔دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ تین گھنٹے تک جاری رہا

مزید :

صفحہ اول -