آرمی پبلک سکول کے شہداء نے قوم کو متحد کر دیا ضرب عضب ہر صورت کامیاب ہو گا ،راحیل شریف

آرمی پبلک سکول کے شہداء نے قوم کو متحد کر دیا ضرب عضب ہر صورت کامیاب ہو گا ...

  

 پشاور (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی قربانیوں نے پوری قوم کو متحدکر دیا ہے ٗآر می پبلک سکول پر حملے کے واقعہ کو بھلایا نہیں جاسکتا ٗ پاکستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے آپریشن نہیں روکا جائیگا بدھ کو پشاور میں آرمی پبلک سکول کے حملے میں شہید ہونے والے طلباء کے والدین کے اعزازمیں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہاکہ آرمی پبلک سکول پر حملے کے واقعہ کو بھلایا نہیں جاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ کوئی مذہب اور معاشرہ ایسے بہیمانہ عمل کی اجازت نہیں دے سکتا ۔انہوں نے کہاکہ جن دہشتگردوں نے سکول کے معصوم بچوں کو شہید کیا تھا ان کا کوئی مذہب نہیں ہے واقعہ کے حوالے سے والدین کے ساتھ تفصیلات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حملے میں ملوث زیادہ تر دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے آپریشن نہیں روکا جائیگا آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق افطاری کے دور ان آرمی چیف شہید بچوں کے والدین سے الگ الگ ملے ان کے ساتھ جنرل راحیل شریف کی اہلیہ بھی موجود تھیں انہوں نے ایک مرتبہ پھرغمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے بات چیت کے دور ان شہیدا کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے زخمی ہونے والے طلباء کی جرات کو سراہتے ہوئے کہاکہ سولہ دسمبر کو تمام نے ملک کیلئے بڑی قربانیاں دیں جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پوری قوم اور فوج غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں اس موقع پر شہیدہونے والے بچوں ٗ اساتذہ اور فوجیوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی متاثرہ خاندان کے ارکان نے جنرل راحیل شریف اور ان کی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا متاثرہ خاندانوں نے ان کے ساتھ فوج کی جانب سے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا اس سے پہلے کورہیڈ کوارٹر پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔

مزید :

صفحہ اول -