تاجر اورصنعتکارتنظیمو ں کے رہنماؤ ں نے 5اگست کی ہڑتال کو یکسر مستر د کر دیا

تاجر اورصنعتکارتنظیمو ں کے رہنماؤ ں نے 5اگست کی ہڑتال کو یکسر مستر د کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (وقائع نگار)آل پاکستان انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے تاجر و صنعتکارتنظیمو ں کے رہنماؤ ں نے نام نہاد خود ساختہ تاجر تنظیم کی جانب سے 5اگست کو ہڑتال کر نے کے اعلان کو یکسر مستر د کر تے ہوئے کہا ہے کہ تاجر وں کو گمراہ کر نے والے خود ٹیکس چور ہیں جو تاجروں کو تقسیم اور ملکی معیشت کو پھلنے پھو لنے کی بجائے قدغن لگا نا چاہ رہے ہیں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے ساتھ حقیقی تاجرو صنعتکارنمائندوں کے مذاکرات جاری ہیں انجمن تاجران ان ڈائریکٹ ٹیکسز کے خلاف اور تاجروں کی فلاح کے لیے 24جو لائی کو ملک گیر کنونشن بلا لیا ہے جس میں باہمی مشاورت کے بعد لائحہ عمل تر تیب دیا جائے گا ۔ان خیالا ت کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکر ٹری نعیم میرنے گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس کے دوران کیا ۔ نعیم میر نے کہا کہ بنک ٹرانزیکشن ٹیکس کے حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ تاجر و صنعتکار نمائندوں کے مذاکرات ہو ئے جس میں تمام شرکاء کی یہ متفقہ رائے تھی کہ 0.6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے یا کم از کم ایک ماہ کے لئے موخر کر دیا جائے۔ لیکن حکومت نے اپنی مجبوریوں کی ایک لمبی فہرست رکھی تو ہم نے دو دن جاری رہنے والے مذاکرات کو چند شرائط کے ساتھ تسلیم کرتے ہوئے درج ذیل نکات پر اتفاق کیا جس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو واضح کیا گیا کہ حکومت رقوم کی منتقلی کے حوالے سے 0.6فیصد شرح کو نصف کرتے ہوئے 0.3فیصد کر دے گی جس کا اطلاق صرف اور صرف نان فائیلر (جو انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتا) پر ہو گا اگر وہ نان فائیلرز اپنی ریٹرن مورخہ 30ستمبر 2015تک جمع کروا دیتا ہے تو حکومت 0.3فیصد کٹوتی کی رقم بھی واپس کر دے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -