پاکستان کے تعاون سے منشیات کے انڈر ورلڈ ڈان عقیل خان کو گرفتار کر لیا ،متحدہ عرب امارات

پاکستان کے تعاون سے منشیات کے انڈر ورلڈ ڈان عقیل خان کو گرفتار کر لیا ،متحدہ ...

  

ابوظہبی (اے این این)متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خطرناک نیٹ ورک پر ہاتھ ڈالنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تعاون سے 40سمگلروں اور پروموٹرز سمیت120افراد کو گرفتار کر کے 150کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے،گرفتار ملزمان میں سمگلروں کا سرغنہ پاکستانی شہری عقیل خان بھی شامل ہے ،جسے پاکستان سے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا گیا ہے،سمگلر یو اے ای اور پڑوسی ممالک میں منشیات پہنچانا چاہتے تھے۔ اپو ظہبی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فیڈرل ڈائریکٹوریٹ جنرل کرنل سعید عبداللہ السویدی نے بتایاکہ گرفتار سمگلرز پاکستانی شہری عقیل خان کی ہدایات اور نگر انی میں کام کررہے تھے ۔ سمگلروں کے سرغنہ عقیل خان کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے ۔السویدی نے کہاکہ عقیل خان کو 2012ء میں جیل کی سزا ہوئی تھی ۔سزا پوری ہونے کے بعد اسے پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا تھا ۔پاکستان واپس پہنچنے کے بعد عقیل خان نے پھر سے منشیات فروشی کا بین الاقوامی منظم نیٹ ورک تیار کرلیاتھا۔ عقیل خان اس بات سے بے خبر تھا کہ متحدہ عرب امارات کے پاس اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنائے ۔ہماری صلاحیتوں کی وسعت دنیا کے کئی براعظموں تک ہے ۔انہوں نے کہاکہ عقیل خان نے ہر ایک کو بغیر کسی واسطے کے براہ راست رابطے کی اجازت دی تھی ۔انہوں نے کہاکہ عقیل خان نے منشیات کے عادی افراد کو ہیروئن کی فوری ترسیل اور خدمات کے بدلے ان کا اعتماد کا جیتا تھا ۔یو اے ای کی سپیشل ٹیم پاکسانی حکام کے تعاون سے عقیل خان کے پاکستان میں واقع گھر میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ۔یہ آپریشن کے قریبی ساتھیوں سے تحقیقات کے بعد عمل میں لایاگیا ۔

مزید :

صفحہ اول -