میکسیکو سٹی،منشیات کے ڈان نے جیل سے بھاگنے کیلئے 10ارب روپے خرچ کر ڈالے

میکسیکو سٹی،منشیات کے ڈان نے جیل سے بھاگنے کیلئے 10ارب روپے خرچ کر ڈالے

  

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑے مجرموں کو جب قید کی سزا دی جاتی ہے تو وہ جیل سے بھاگنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، اس مقصد کے لیے وہ جیل عملے کو بھارتی رقوم بطور رشوت دیتے ہیں لیکن میکسیکو کے ڈرگ مافیا کے ایک ’’ڈان‘‘ نے جیل سے فرار ہونے کے لیے رشوت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔سینالوا کارٹیل گینگ کے سرغنہ ایل شاپو نے جیل سے بھاگنے کے لیے اہلکاروں کو 5کروڑ ڈالر(تقریباً 5ارب روپے) رشوت دی۔ یہی نہیں، ایل شاپو کے لیے اس کے گینگ کے ماہر انجینئرز نے جیل سے ایک میل لمبی سرنگ کھودی، اس سرنگ پر بھی تقریباً 5کروڑ ڈالر کے لگ بھگ رقم خرچ ہوئی، یعنی سینالوا کارٹیل ڈرگ گینگ کے سرغنہ نے جیل سے بھاگنے کے لیے 10ارب روپے خرچ کیے۔شاید یہ جیل سے فرار ہونے کا دنیا کا مہنگا ترین واقعہ ہو گا۔ گینگ کے ماہر انجینئرز نے ایک سال کے عرصے میں ایک تنگ سرنگ کھودی جو جیل کے باتھ روم میں آ کر کھلتی تھی، ایل شاپو ایک سیڑھی کے ذریعے سرنگ میں اترا جہاں ایک موٹرسائیکل اس کا انتظار کر رہی تھی، سرنگ میں ریلوے ٹریک کی طرح لوہے کی ایک پٹڑی بنائی گئی تھی جس پر موٹر چلا کر شاپو فرار ہوا۔ جیل میں ہوا کی آمدورفت کا بھی خاطرخواہ انتظام کیا گیا تھا اور اس مقصد کے لیے سرنگ کے اوپر کے حصے میں پائپ لگائے گئے تھے۔ شاپو گزشتہ رات جیل سے فرار ہوا۔ جیل کے تین حکام کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ 30سے زائد دیگر اہلکاروں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -