صوابی، افغان مہاجرین کی تصدیق پر سابق ایم پی اے اور 3 ناظمین کی ضمانت مسترد

صوابی، افغان مہاجرین کی تصدیق پر سابق ایم پی اے اور 3 ناظمین کی ضمانت مسترد

  

صوابی( بیوروپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور کی جانب سے افغان مہاجرین کے نادرا تصدیق سے متعلق قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر سابق ایم پی اے اور تین سابق ناظمین کو پولیس نے عدالت کے احاطہ سے حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق کئی سال قبل نادرا سے افغان مہاجرین کی تصدیق کے کیس سے متعلق سابق ایم پی اے حلقہ پی کے 34صوابی4و بزرگ سیاستدان اور ممتاز قانون دان حاجی عبدالماجد خان ، سابق ناظم یو سی لاہور شیر امان خان ، سابق ناظم یو سی تورڈھیر حضرت علی ایڈوکیٹ اور سابق کونسلر جہانگیرہ ثناء اللہ نے ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور کے عدالت میں قبل ازگرفتاری ضمانت کے لئے درخواست دیدی تھی۔ عدالت نے بدھ کے روز بی بی اے کنفرم نہ ہونے پر درخواست خارج کر دی۔اور چاروں کو لاہور پولیس نے احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا معلوم ہوا ہے کہ یہ اقدام نیشنل ایکشن پلان کے تحت اُٹھا یا گیا ہے ۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی عبدالماجد خان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ یہ کیس سن2007سے جب اس وقت میں ایم پی اے تھا چلا آرہا تھا اور یہ سکیم پہلے ہی سے تیار کی گئی تھی اوراس میں ہم پر یہ الزام لگا یا تھا کہ ہم نے نادرا رجسٹریشن کے لئے افغان مہاجرین کی تصدیق کی تھی گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے یہ معاملہ چل رہا تھا اور عدالت نے آج ہمیں تاریخ دی تھی اور آج ہی درخواست ضمانت خارج کر دی اور یوں ہم آج سے چند یوم کے لئے سرکاری مہمان بن گئے#

مزید :

صفحہ اول -