برطانوی اخبار کی خبر کے بعد ریحام خان کی ویب سائٹ میں ’’تبدیلی‘‘آگئی

برطانوی اخبار کی خبر کے بعد ریحام خان کی ویب سائٹ میں ’’تبدیلی‘‘آگئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میڈیا کی طرف سے ریحام خان کی جرنلزم کی ڈگری پر سوالات اٹھائے جانے کے بعد ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دل کی خوب بھڑاس نکالی لیکن بعد میں خاموشی سے کالج کا نام تبدیل کردیا۔یادرہے کہ ڈیلی میل نے خبردی تھی کہ ریحام خان نے جس ادارے سے براڈکاسٹ جرنلزم شروع کرنے کا دعویٰ کررکھاہے ، وہ ادارہ سرے سے یہ کورس کراتاہی نہیں جس کے بعد ریحام خان پاکستانی میڈیا پربرہم ہوگئیں۔پاکستانی میڈیا کی طرف سے تنقید کے بعد ریحام خان نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر لنکن شائر کے لنڈسے کالج کا نام ہٹادیا اوراس کی جگہ گرمزبی انسٹی ٹیوٹ اپ ڈیٹ کردیاگیا۔دونوں کے ایڈریس میں بھی فرق ہے ، گرمزبی کالج کا پتہ نارتھ ایسٹ لنکن شائرہے جبکہ لنڈسے کالج کا پتہ اسکوتھورنپ لنکن شائر ہے۔

مزید :

صفحہ اول -