ایس ایس پی اسلام آباد کے غیر مشروط معافی مانگنے پر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس

ایس ایس پی اسلام آباد کے غیر مشروط معافی مانگنے پر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے اعلیٰ عدالتوں کی جانب سے جاری نوٹس ، سمن اور وارنٹ کی تعمیل کرانے کے معاملے میں ایس ایس پی اسلام آباد کے غیر مشروط معافی مانگنے پر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا ، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ افسران کواعلیٰ عدالتوں کی جانب سے جاری نوٹس ، سمن ، وارنٹ کی تعمیل کرانے سے متعلق تحریری ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ فاضل عدالت نے گزشتہ سماعت پر حکم جاری کیا تھا کہ مستقبل میں سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ ، شرعی عدالت و دیگر اعلیٰ عدالتوں کی جانب سے جاری نوٹس ، سمن ، وارنٹ کی تعمیل کرانیکی ذمہ داری ایس ایچ او اور اس سے اعلیٰ افسران کی ہے اگر تعمیل نہ کرائی گئی تو ایس ایچ او عدالت میں خود پیش ہوکر نوٹس یا عدالتی حکم کی تعمیل نہ ہونے کی وجوہات تحریری طور پر عدالت میں دے گا اور ایک تحریری جواب اعلیٰ افسران کو بھی دے گا جو تحقیقات کرکے ذمہ دار افسران کا تعین کریگا۔

مزید :

صفحہ آخر -