دو سیشن ججوں کے تبادلے کے احکامات

دو سیشن ججوں کے تبادلے کے احکامات

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے دو سیشن ججوں کے تبادلے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / جج بینکنگ کورٹ نمبرII، محمد یوسف اوجلہ کو فیصل آباد سے سیالکوٹ تبدیل کر دیاگیا ہے اور انہیں شاہد رفیق کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے تقرری کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورہائیکورٹ لاہورسید امام علی شاہ کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی ہیں تاکہ انہیں جج بینکنگ کورٹ نمبرIIفیصل آباد تعینات کیا جا سکے۔

احکامات

مزید :

صفحہ آخر -