ایان علی کے ضمانتی مچلکے منظور ، رہائی کیلئے روبکار بھی جاری نہ ہو سکی

ایان علی کے ضمانتی مچلکے منظور ، رہائی کیلئے روبکار بھی جاری نہ ہو سکی

  

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) ضمانت منظور ہونے کے باوجود غیرملکی کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی دوسرے دن بھی رہائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے 5،5 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ایان علی کی ضمانت منظور کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظوری کا حکم نامہ خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی پہنچایا گیا جہاں قانونی ٹیم تحریری حکم لینے کے لیے سیشن جج بہادر خان کے گھر جا پہنچی۔ ڈیوٹی جج کے دستخط کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے روبکار جاری نہیں کی۔ ماڈل ایان علی کی ضمانت پر رہائی کے احکامات راولپنڈی کی کسٹم عدالت کو موصول نہ ہوسکے جس کی وجہ سے ایان علی کے وکلاء بھی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلئے کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کے روبرو پیش نہ ہوسکے۔ کسٹم عدالت کے فاضل جج عدالت کا وقت ختم ہونے کے بعد اٹھ گئے، جس کی وجہ سے ایان علی کی ضمانت کے سلسلے میں تمام معاملات کل تک موخر ہوگئے ہیں، اس طرح ایان علی اب ایک رات اور اڈیالہ جیل میں گزاریں گی۔

مزید :

صفحہ اول -