حکومت کا عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90روز کی رعایت کا اعلان

حکومت کا عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90روز کی رعایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90روز کی رعایت کا اعلان کردیا ہے،سزاؤں میں کمی کا اطلاق دہشتگردی اور سنگین نوعیت کے جرائم میں قید قیدیوں پر نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وفاقی حکومت کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں عمرقید اور معمولی نوعیت کے جرائم میں قید قیدیوں کی سزاؤں میں 90روز کی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے،سزاؤں میں کمی کا فیصلہ عیدالفطر کی وجہ سے کیا گیا ہے اور حکومت کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزاؤں میں کمی اس لئے کی گئی ہے تاکہ معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدی عیدالفطر کے موقع پر عید اپنے گھروالوں کے ساتھ کرسکیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دہشتگردی اور سنگین مقدمات میں سزائیں کاٹنے والے قیدی اپنی سزائیں پوری کریں گے اور سزاؤں میں کمی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہوگا
رعایت کا اعلان

مزید :

صفحہ آخر -