لیلتہ القدر کی صبح سعودی عرب میں آفتاب نئے انداز میں ظہورپذیر ہوا

لیلتہ القدر کی صبح سعودی عرب میں آفتاب نئے انداز میں ظہورپذیر ہوا

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے مسلمان ماہِ مقدس کے آخری عشرے میں لیلتہ القدر کی تلاش میں ہوتے ہیں اور تمام طاق راتوں میں جاگ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں۔ گزشتہ رات رمضان المبارک کی ستائیسویں رات تھی اور ایک سعودی اخبار’’سبق‘‘ نے کہا ہے کہ اس رات کی صبح طلوع ہونے والا سورج پہلے سا با لکل نہ تھا۔ اخبار نے سعودی عرب کے ایک معروف فوٹوجرنلسٹ صالح الفریج کی بنائی ہوئی طلوعِ آفتاب کی تصاویر شائع کی ہیں جن میں سورج بالکل مختلف انداز میں طلوع ہو رہا ہے۔ سورج کے اس طرح انوکھے انداز میں طلوع ہونے پر خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ گزشتہ رات لیلتہ القدر تھی۔ صالح الفریج کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے طلوع و غروب آفتاب پر نظر رکھے ہوئے تھا اور روزانہ تصاویر بنا رہا تھا، گزشتہ تمام دن سورج روایتی انداز میں طلوع ہوا لیکن 28ویں رمضان المبارک کا سورج 5بج کر 14منٹ پر ایک نئے انداز میں ظہورپذیر ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 27ویں رمضان المبارک کی رات لیلتہ القدر تھی۔

مزید :

صفحہ اول -