ریلوے ملازمہ کو کوارٹر الاٹ نہ کرنے کے خلا ف دائر درخواست کی سماعت ملتوی

ریلوے ملازمہ کو کوارٹر الاٹ نہ کرنے کے خلا ف دائر درخواست کی سماعت ملتوی

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس فرخ عرفان خان نے ریلوے ملازمہ کو کوارٹر الاٹ نہ کرنے کے خلا ف دائر درخواست کی سماعت 23جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر آئندہ ریلوے کی جانب سے بروقت جواب داخل نہ کرایا گیا تو عدالت جرمانہ کرے گی،کیس کی سماعت کے دوران ڈائریکٹر لیگل ریلویز نے عدالت میں پیش ہوکر یقین دہانی کرائی کہ اگر کسی اور کو10 مرلے کاکوارٹر الاٹ کیا گیا ہے تو آئندہ سماعت سے قبل درخواست گزار کو بھی 10 مرلے کوارٹر الاٹ کردیا جائے گا۔ عدالت نے انہیں یاد دلایا کہ اگر محکمے کی جانب سے جواب بروقت داخل نہ کرایا گیا تو محکمے کو جرمانہ کیا جائے گا۔

سماعت ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -