تحر یک انصاف کو آج سب سے زیادہ اتحادو اتفاق کی ضرورت ہے، چودھری سرور

تحر یک انصاف کو آج سب سے زیادہ اتحادو اتفاق کی ضرورت ہے، چودھری سرور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ شفاف انتخابی نظام کے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت ممکن نہیں ہوسکتی‘عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے انکو ہر صورت انجام تک پہنچانا ہو گا ‘ تحریک انصاف کو مضبوط تر بنایا جا ئیگا اور عمران خان کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنی ذمہ داری کو ہر صورت پوراکر یں گے ۔تحر یک انصاف کو آج سب سے زیادہ اتحاد اتفاق کی ضرورت ہے ‘کارکنوں کی محنت کی وجہ سے آج تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت بن چکی ہے۔ وہ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے بر یگیڈیر (ر)اسلم گھمن کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔

اتفاق ضرورت

مزید :

صفحہ آخر -