حکومتی ترجیحات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا شامل نہیں ‘ اعجاز چودھری

حکومتی ترجیحات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا شامل نہیں ‘ اعجاز چودھری

  

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیاسی مشیر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کے بم برسا کر غریب عوام سے عید کی خوشیاں بھی چھین لی ہے بد ترین لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کا برا حال کر دیا ہے ،حکومت کی ترجیحات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا شامل ہی نہیں رمضان کے مبارک مہینے میں منافع خوروں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومتی چمچوں کی ملی بھگت سے لوٹ مار کا وہ بازار گرم کیا ہے جس کی مثال دنیا میں کہی نہیں ملتی ،غربت کی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے سحری و افطاری پانی سے کی ہے ۔گزشتہ روز این اے 127 کے دفتر میں چئیرمین اور وائس چئیرمین کے امیدواروں کی قیادت میں آنے والے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعجازاحمد چودھری نے کہا کہ الطاف حسین اپنی زبان کولگام دے اور قومی اداروں کی توہین کرنا بند کریں حکو مت الطاف حسین کو انٹرپول کے زریعے گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کرے۔

اعجاز چودھری

مزید :

صفحہ آخر -