وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم میں رہ جانے والے سینکڑوں افراد کو اکامو ڈیٹ کر لیا

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم میں رہ جانے والے سینکڑوں افراد کو اکامو ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ھارڈ شیٹ کے نام پر وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی سے رہ جانے والے سینکڑوں افراد کو اکامو ڈیٹ کر لیا بعض ایسے کیس بھی سامنے آئے ہیں جو سفارش کی وجہ سے اس سال حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے ھارڈ شیٹ کیسوں میں وزرا ،ایم این اے اور وفاقی سیکرٹری حضرات کی سفارشوں سے سرکاری حج سکیم میں شامل کیے جانے کی تصدیق ہوئی ہے یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے سرکاری حج کے لیے درخواستیں دیں قرعہ اندازی میں نام نہ آنے پر بنکوں سے رقم نکلوا لیں،اب دوبارہ وزارت نے لیٹر ارسال کیے ہیں اور انہیں متعلقہ بنکوں میں رقم جمع کرانے اور فارم حاصل کر کے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -