مسجد الحرام میں عازمین و زائرین کی رہنمائی کے لئے دو بڑی پلازمہ سکرینیں نصب
مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد بیورو چیف) مسجد الحرام میں عازمین و زائرین کی رہنمائی کے لئے دو بڑی (دیوہیکل) پلازمہ سکرینیں نصب کر دی گئیں ہیں 2.5 میٹر طویل اسکرینوں کی تنصیب کا مقصد مختلف اعلانات کے طریقے عازمین و زائرین کو نمایاں شکل میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے مطابق یہ سکرینیں شاہ فہد توسیع منصوبہ کے حرم گیٹس پر نصب کی گئی ہیں جو ہر قسم کے موسمی حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ زائرین 100 میٹر کے فاصلے سے باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔