عید جمعہ کو ہونے کی صورت میں کسی بھی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ترک نہ کی جائے،سعودی وزارت اسلامی امور

عید جمعہ کو ہونے کی صورت میں کسی بھی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ترک نہ کی ...

  

جدہ (محمد اکرم اسد/بیورو چیف) سعودی وزارت اسلامی امور نے مملکت کے تمام صوبوں اور کمشنریوں میں مساجد کے آئمہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر عید جمعہ کے روز ہوتی ہے تو ایسی صورت میں جمعہ کی نماز کا باقاعدہ اہتمام کیا جائے اور اسے ظہر کی نماز میں تبدیل کرکے نہ چھوڑا جائے۔ یہ ہدایت اس تناظر میں جاری کی گئی ہے کہ بہت سارے ایسی صورت میں جمعہ کی نماز نہیں پڑھنا چاہتے اگر عید جمعہ کے دن ہو۔ وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ اس کا قوی امکان ہے کہ امسال عیدالفطر جمعہ کے دن ہی ہوگی اور بعض آئمہ نمازیوں کو الجھن میں ڈالنے سے بچانے کے لئے ممکن ہے جمعہ کی نماز کا اہتمام نہ کریں۔ وزارت نے تمام آئمہ پر یہ پابندی لگائی ہے کہ کسی بھی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ترک نہ کی جائے، ہر صورت میں اس کا اہتمام کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -