سی این جی سٹیشنز پر صارفین کو گیس فراہمی کا نوٹیفیکیشن جا ری

سی این جی سٹیشنز پر صارفین کو گیس فراہمی کا نوٹیفیکیشن جا ری

  

لاہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر صارفین کو سی این جی کی فراہمی کا نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے۔گیس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق عید الفطر پر سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے۔اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں صارفین سی این جی اسٹیشنوں سے سی این جی حاصل کر سکیں گے۔اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین کیپٹن (ر) شجاع انور نے ’’پاکستان ‘‘ کو بتایا کہ عید الفطر پر سی این جی اسٹیشن کھلے رہنے سے 50لاکھ سے زائد گاڑیاں سستا فیول حاصل کر سکیں گی اور عید الفطرکے روز اور اس کے تین دن بعد تک صارفین سی این جی سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد میں در پیش دشواری کو دور کیا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں حکومت سے بات چیت چل رہی ہے،جس میں کوشش کی جارہی ہے کہ عید کے بعد بھی سی این جی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔دوسری جانب لاہور میں اکثر سی این جی اسٹیشنوں پر گذشتہ رات کے وقت گیس کا پریشر کم رہا ہے۔جس پر سی این جی اسٹیشنوں پر مالکان نے شدید احتجاج کیا۔اور گیس کمپنی کے ایم ڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنوں پر گیس کے فلی پریشر کو بحال کیا جائے تاکہ صارفین کو درپیش مشکلات سے چھٹکارہ مل سکے۔

سی این جی

مزید :

صفحہ آخر -