وزارت پانی و بجلی نے پیسکو کے 7 ایکسین اور 15 ایس ڈی او معطل کر دیئے

وزارت پانی و بجلی نے پیسکو کے 7 ایکسین اور 15 ایس ڈی او معطل کر دیئے

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت پانی و بجلی نے پیسکو کے 7 ایکسین اور 15 ایس ڈی اوز کو ناقص کارکردگی کی بنا پر معطل کر دیا ۔ معطل ہونے والوں میں ایکسین مانسہرہ ، مردان ، چارسدہ ، بنوں ون اور ٹو شامل ہیں ۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس دھاگہ نے ٹیکنیکل اور کمرشل لاسز کے بڑھ جانے پر پیسکو پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (پیسکو) کے 7 ایکسین اور 15 ایس ڈی اوز کو معطل کر دیا گیا ۔ معطل ہونیوالوں میں ایکسین مانسہرہ رورل ، چارسدہ سٹی اور رورل ،مردان ون ، بنوں ون اور بنوں ٹو شامل ہیں جبکہ 15 ایس ڈی اوز کو ماہانہ لاسز میں ساڑھے چار فیصد اضافے پر معطل کر دیا گیا ہے سیکرٹری پانی و بجلی نے پیسکو حکام کو ہدایت کی کہ 98 سب ڈویژنوں میں اگست سے پہلے موبائل کے ذریعے میٹرریڈنگ مکمل کریں ۔ میٹنگ کے دوران حکام نے پیسکو کی جانب سے سابقہ بقایا جات میں پیکج دینے کے باجود ریکوری کی صورت حال بہتر نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور وزارت کے حکام کے مطابق پیسکو کی جانب سے لاسز میں اضافے کے سلسلے میں رپورٹ تھرڈ پارٹی کی جانب سے تیار کی گئی تھی ۔

مزید :

صفحہ آخر -