کینیڈین وزیراعظم کا یوکرین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کا باقاعدہ اعلان

کینیڈین وزیراعظم کا یوکرین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کا باقاعدہ اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(اے پی پی) کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر نے یوکرین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے پاگیا ہے تاہم دونوں ممالک کے پارلیمنٹ معاہدے کی توثیق کریں گے انہوں نے کہا کہ معاہدہ پر جلد عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق آزاد تجارتی معاہدہ سے کینیڈا کی مجموعی قومی پیداوار میں 29.2ملین کینیڈین ڈالر اور یوکرین کی جی ڈی پی میں 18.6ملین کینیڈین ڈالر اضافے کی توقع ہے۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا یوکرین آزاد تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔

مزید :

کامرس -