چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں نقدی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں نقدی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں

  

 لاہور (کرائم سیل ) شہر میں مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات،موبائل فونز ، موٹرسائیکلوں ، کاروں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہزاد کے گھر سے 11لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، شفیق آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سرفراز کے گھر سے ڈاکوؤں نے 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان ، نیوانارکلی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فیض کے گھر سے 9لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگرقیمتی سامان ، گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فرخان کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان ، مزنگ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شرافت کے گھر سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان ، ملت پارک کے علاقے میں ظفر کے گھر سے ڈاکوؤں نے ساڑھے نو لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی سامان ،نواں کوٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مبشر کے گھر سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان ، وحدت کالونی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے اویس کے گھر سے ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان ، غالب مارکیٹ کے علاقے میں برہان کے گھر سے ڈاکوؤں نے 9لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی سامان ، کاہنہ کے علاقے میں ساجد کے گھر سے ڈاکوؤں نے 7لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی سامان ، غازی آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے جمشید کے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان ، باغبانپورہ کے علاقے میں لیاقت کے گھر سے ڈاکوؤں نے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اوردیگر قیمتی سامان ، گرین ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شریف کے گھر سے ساڑھ سات لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگرقیمتی سامان ، ہنجر وال کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فیاض کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فہیم اور اس کی فیملی سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فونز، ڈیفنس اے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ندیم اور اس کی فیملی سے تین لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی ، فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فراز اور اس کی اہل خانہ سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فونزچھین لئے ، گلشن اقبال میں جمال سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون ، سبزہ زار کے علاقے سے جمیل سے دو لاکھ روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں فواد سے ایک لاکھ روپے اور دو موبائل فون، ٹاؤن شپ میں شازیہ بی بی سے پچاس ہزار روپے اور طلائی چین ، گلبرگ میں رابعہ سے تیس ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا، ہربنس پورہ ، برکی ،جنوبی چھاؤنی ، ڈیفنس بی ، سمن آباد، شیرا کوٹ ، ساندہ ، راوی روڈ ، نشتر کالونی ، نواب ٹاؤن ،سٹی رائیونڈ اور سول لائن کے علاقوں سے بھی ڈاکوؤں نے شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لئے ، جنوبی چھاؤنی ، ڈیفنس بی ، اسلام پورہ اور ریس کورس کے علاقوں سے کاریں چوری ہو گئیں جبکہ سٹی رائیونڈ ، اقبال ٹاؤن ، مصطفی ٹاؤن ، ٹاؤن شپ ، اچھرہ ، نصیر آباد ، راوی روڈ اور برکی کے علاقوں سے شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

ڈاکے

مزید :

صفحہ آخر -