لاہور سمیت متعدد ریجنز میں 148 صنعتی و تجارتی نادہند گان کے گیس کنکشن منقطع

لاہور سمیت متعدد ریجنز میں 148 صنعتی و تجارتی نادہند گان کے گیس کنکشن منقطع

  

 لاہور( خبرنگار) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم۔ڈی) عارف حمیدکی جانب سے طویل المدت گیس بل نادہندگان سے فوری ریکوری یا بصورت دیگر عدم ادائیگی پر سخت کاروائی کے احکامات کی روشنی میں سوئی ناردرن نے راولپنڈی، پشاور ، اسلام آباد، لاہور، شیخوپورہ اور گوجرنوالہ سمیت متعدد ریجنز کے148 نادھندگان کے کنکشن منقطع کر دئیے۔ ان میں صنعتی و تجارتی گیس نادھندگان کے ساتھ سی این جی اور گھریلو گیس کنکشن بھی منقطع کئے گئے ہیں۔ ان نادھندگان کے ذمہ مجموعی طور پر 1ارب، 12کروڑ،45لاکھ، 17 ہزار،93روپے کے واجبات تھے۔ گیس بل نادھندگان میں122 صنعتی جبکہ 26 تجارتی صارفین شامل ہیں۔ ان نادہندگان میں راولپنڈی ریجن کے 10 ، پشاور ریجن کے 7، اسلام آباد ریجن کے 15، لاہور ریجن کے55 ، شیخوپورہ ریجن کے7، گوجرنوالہ ریجن کے 24 ، فیصل آباد ریجن کے 5 ، ملتان ریجن کے10 ، سرگودھا ریجن کے3 ، ساہیوال ریجن کے 4، بہاولپور ریجن کے 4، ایبٹ آبادریجن کا 1اورگجرات ریجن کے3 نادہندگان شامل ہیں۔ جس میں راولپنڈی ریجن میں میسرز سردار خان پرائیوٹ لمیٹڈ 107,190,724روپے، فیول پرفیکٹ 25,884,025روپے، سیف وے سی۔این۔جی اسٹیشن 24,800,056روپے، سیف وے سی۔این۔جی 22,248,250 روپے، میسرز میاں خان سی۔این۔جی اسٹیشن 21,708,951روپے، موٹر وے سی۔این۔جی 6,486,950 روپے ، شیخ محمد صادق 951,635روپے، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی۔ایج۔اے۔Iٖٖٖٖٖ، فیز ۔II 777,109 روپے، محمد اعظم 281,894روپے اور عجائب حسین کے ذمے 113,089 روپے تھے۔ پشاور ریجن میں میسرز سلطان سی۔این۔جی اسٹیشن 47,373,438روپے، میسرز درانی سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 39,171,198روپے، میسرز کینال سی۔این۔جی 17,442,162 روپے، میسرز یونائیٹڈ انٹرپرائزز 16,899,416روپے، طور خان کباب شاپ 3,860,505 روپے، ذوالفقار تندور شاپ 1,415,273 روپے اور عمر خطاب کے ذمے 973,303 روپے تھے۔ اسلام آباد ریجن میں میسرز عباسی سی این جی اسٹیشن 46,304,919روپے، میسرز سردار خان پرائیوٹ لمیٹڈ 30,480,540روپے، سردار خان نیازی سی این جی اسٹیشن 9,986,879روپے، میسرز سردار خان نیازی سی این جی اسٹیشن 9,141,131روپے، میسرز خان سی این جی 6,927,848 روپے، میسرز نیو ملت سی۔این۔جی 5,436,850روپے، محمود الحسن 1,998,919روپے، خان ساجد یعقوب 1,917,127 روپے، المدینہ لائم کلن 1,493,281روپے، میسرز برٹش بسکٹ کو لمیٹڈ 1,250,206روپے، میسرز المصطفی سی۔این۔جی اسٹیشن 1,036,852روپے، عامر زوہیب 866,749روپے، محمد یونس خلجی 670,605روپے، شوکت رحمان 516,630 روپے اور محمد صدیق کے ذمے 162,654روپے تھے۔ اسی طرح لاہور ریجن میں میسرز ویلیو سی این جی 29,572,953 روپے، میسرز سن ٹیک امپیکس پرائیوٹ لمیٹڈ 20,398,111روپے، میسرز حمزہ فلنگ اسٹیشن 14,539,119روپے، میسرز دولا سی این جی فلنگ اسٹیشن 13,225,215 روپے، میسرز اللہ ہو سی این جی فلنگ اسٹیشن 10,559,334روپے، ڈئیوان سی این جی 10,510,574روپے، میسرز اکائی سسٹم سی این جی 10,298,185روپے، میسرز سی این جی پاور اسٹیشن 10,179,884روپے، میسرز ترین پاور سی این جی 9,418,055 روپے، میسرز گسٹی سی این جی 9,306,287روپے، میسرز محکم دین فلنگ اسٹیشن 9,195,518روپے، میسرز امین سی۔این۔ جی فلنگ اسٹیشن 8,714,913 روپے، میسرز ایوب سی۔این۔جی اسٹیشن8,494,268 روپے، میسرز احمد سی۔این۔جی 8,216,255 روپے، میسرز زیڈ۔ایس سروس اسٹیشن سی۔این۔جی 7,958,882 روپے، ملک یعقوب انڈسٹریز 6,811,950 روپے، میسرز برکت فلنگ اسٹیشن 6,697,828روپے، میسرز واہگہ سی۔این۔جی اسٹیشن 6,691,787روپے، فاروق اسپتال سی۔این۔جی اسٹیشن 6,676,979روپے، میسرز داتا فلنگ سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 6,338,766 روپے، خیبر فلنگ اسٹیشن 6,136,452روپے، میسرز اپنا سی۔این۔جی 6,135,530 روپے، میسرز آصف فلنگ سی۔این۔جی اسٹیشن 5,852,050روپے، میسرز الفا سی۔این۔جی اسٹیشن 5,825,741روپے، میسرز پاور ٹیک کارپوریشن سی۔این۔جی 5,632,042روپے، میسرز بابر فلنگ سی۔این۔جی اسٹیشن 5,613,563روپے، میسرز گلوبل سی۔این۔جی اسٹیشن 5,443,227روپے، میسرز سیون۔اسٹار سی۔این۔جی اسٹیشن 5,273,576روپے، میسرز پاور پٹرولیم پرائیوٹ لمیٹڈ سی۔این۔جی 5,171,375روپے، میسرز شاد باغ فلنگ اسٹیشن 4,840,388روپے، میسرز جے۔ایس محق کمپنی 4,806,223روپے، میسرز الرزاق سی۔این۔جی 4,726,843روپے، میسرز ستارہ سی۔این۔جی ڈرائیو 4,516,541روپے، میسرز الفاروق سروس اسٹیشن سی۔این۔جی 4,476,042روپے، میسرز البشیر سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 4,346,767روپے، میسرز ملک انٹرپرائزز پرائیوٹ لمیٹڈ 4,238,090روپے، میسرز نور اللہ سی۔این۔جی 4,124,312روپے، میسرز سٹی سی۔این۔جی 4,066,033روپے، میسرز جی۔این۔اے ایسوسی ایٹس سی۔این۔جی 4,060,876روپے، میسرز اسپیڈ برڈ فلنگ سی۔این۔جی اسٹیشن 3,961,237روپے، میسرز الریاض فلنگ اسٹیشن سی۔این۔جی 3,942,147روپے، میسرز گیس پوائنٹ اسٹیشن سی۔این۔جی 3,650,202روپے، میسرز گیس پوائنٹ سی۔این۔جی اسٹیشن 3,488,293روپے، گیلکسی فلنگ اسٹیشن میسرز اعوان برادرز سی۔این۔جی 3,333,348روپے، میسرز ملینیم ٹیکسٹائل پرائیوٹ لمیٹڈ 3,031,879روپے، میسرز صابری پلاسٹک انڈسٹری 2,814,431روپے، میسرز فاروق سی۔این۔جی اسٹیشن 2,671,585روپے، میسرز گرییو سی۔این۔جی پرائیوٹ لمیٹڈ 2,373,581روپے، میسرز عادل سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 2,276,455روپے، میسرز عمر ٹشو ملز پرائیوٹ لمیٹڈ 1,412,898روپے، عثمان مقبول سی۔این۔جی 395,251روپے، میسرز انڈس ایڈہی سیو انڈسٹریز لمیٹڈ 335,548روپے، عارف جاوید چنہ شاپ 298,103روپے، محمد شریف 140,090روپے اور ہیرو اسپرنگ کے ذمے 35,401روپے تھے۔ شیخوپورہ ریجن میں میسرز گرین اسٹار سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 25,570,122روپے، میسرز سی ہول فلنگ اسٹیشن 9,145,351روپے، میسرز پروگریسو اسٹیل 1,820,056روپے، میسرز ایپکس اسٹین لیس پائپ 987,044روپے، محمد سلیم 652,566روپے، میسرز مہر بابا فوڈ میاں نذر عباس 435,506روپے اور دلدار احمد کے ذمے 171,641روپے تھے۔ گوجرنوالہ ریجن میں میسرز وزیر آباد سی۔این۔جی اسٹیشن 21,128,717روپے، میسرز خان سی۔این۔جی اسٹیشن 16,830,974روپے، میسرز سولجر پٹرولیم پرائیوٹ لمیٹڈ 13,778,133روپے، میسرز وڑائچ جویہ ۔کو سی۔این۔جی 7,351,664روپے، میسرز اسٹار سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 6,297,853روپے، میسرز فور اسٹار ٹریڈنگ کو 6,098,735روپے، میسرز چاہت سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 5,780,692روپے، میسرز کبیر سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 5,030,921روپے، میسرز اسٹار سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 4,242,440روپے، میسرز رضا انٹرنیشنل4,036,529روپے، میسرز ماک گیس 3,751,043روپے، میسرز نفیس سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن3,472,585روپے، میسرز سیالکوٹ سی۔این۔جی 3,329,250روپے، ایڈمور ریٹیل آوٹ لٹ حاجی غلام فرید فلنگ اسٹیشن میسرز سماء انٹرپرائزز سی۔این۔جی 3,280,608روپے، میسرز بابافرید سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 3,116,100روپے، میسرز ال حمزہ ڈائینگ بلیچنگ 3,088,193روپے، میسرز الجہاد اسٹیشن سی۔این۔جی 3,022,695روپے، میسرز سبحان اللہ سی۔این۔جی اسٹیشن 2,858,414روپے، میسرز حمزہ اسٹین لیس اسٹیل انڈسٹری 2,619,097روپے، میسرز اے۔ون فلنگ سی۔این۔جی اسٹیشن 2,420,279روپے، میسرز پاک ایس۔ایس۔بی سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 2,218,056روپے، میسرز النور سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 1,856,705روپے، میسرز رائل پیلیس 221,992روپے اور میسرز احتشام انٹرپرائزز کے ذمے 134,510روپے تھے۔ فیصل آباد ریجن میں میسرز ماسٹر ٹیکسٹائل پروسسنگ ملز 14,963,882روپے، میسرز کوالٹی سی۔این۔جی اسٹیشن 4,504,024روپے، میسرز ٹوانہ سی۔این۔جی پٹرولیم سروسز1,652,842روپے، میسرز کشمیر سزنگ انڈسٹریز 623,141روپے اور میسرز ال جامع سزنگ کے ذمے 385,277روپے تھے۔جبکہ ملتان ریجن میں میسرز گرین مائلز سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 13,241,899روپے، فیول سیل سی۔این۔جی اسٹیشن 12,170,175روپے، میسرز گیس اینڈ گو سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 10,831,579روپے، میسرز گرین ڈرائیو سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 7,421,901روپے، میسرز مدینہ سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 7,412,794روپے، میسرز اے۔این۔جی انٹرنیشنل سی۔این۔جی اسٹیشن 5,397,069روپے، میسرز گرین فیول سی۔این۔جی اسٹیشن 5,063,754روپے، میسرز سوپر گیس سی۔این۔جی 4,831,671روپے، میسرز الفیصل سی۔این۔جی اسٹیشن 2,346,247روپے اور محمد رفیق پلاسٹک میکر کے ذمے 197,353روپے تھے۔ اور سرگودھا ریجن میں خاور سلیم سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 12,756,513روپے، میسرز اے۔جی نیازی سنز سی۔این۔جی اسٹیشن 7,912,831روپے، محمد اسلم ولدشیر محمد کے ذمے 1,325,456روپے تھے۔ اسی طرح ساہیوال ریجن میں میسرز مدینہ سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 10,796,675روپے، میسرز عمران فلنگ اسٹیشن 8,855,018روپے، میسرز پیٹرو گیس انٹرپرائزز سی۔این۔جی فلنگ اسٹیشن 6,490,029روپے اور میسرز علی واہب سی۔این۔جی اسٹیشن کے ذمے 6,384,103روپے تھے۔ جبکہ بہاولپور ریجن میں میسرز بسمہ اللہ پٹرولیم اینڈ سی۔این۔جی سروس 5,203,818روپے، میسرز احمد پور پٹرولیم اینڈ سی۔این۔جی اسٹیشن 3,834,798روپے، میسرز شاہان سی۔این۔جی سروسز 3,107,741روپے اور میسرز خان برادرز اینڈ کمپنی سی۔این۔جی اسٹیشن کے ذمے 2,283,282روپے تھے۔ گجرات ریجن میں محمد اسلم 299,248روپے، ذیشان محمد 185,425روپے اور عمران اعجاز کے ذمے 110,547روپے تھے۔ جبکہ ایبٹ آباد ریجن میں پرویز اقبال خان کے ذمے 159,377روپے تھے۔

گیس کنکشن منقطع

مزید :

صفحہ آخر -