ڈیل پنشن دینے سے متعلق جاری حکومتی نوٹیفیکشن واپس لینے پر عدالت کا سخت اظہار بر ہمی

ڈیل پنشن دینے سے متعلق جاری حکومتی نوٹیفیکشن واپس لینے پر عدالت کا سخت اظہار ...

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ نے پنشنرز کو عدالتی حکم کے باوجود ڈبل پنشن نہ دینے اور اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن واپس لینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر کے پنشن دینے کی ہدایت کی ہے۔ مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواستوں پرسماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے پنشنرز کو ڈبل پنشن کی ادائیگی کیلئے جو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا وہ واپس لے لیا ہے جس کے باعث پنشنرز کو جو اگست میں ڈبل پنشن ملنا تھی وہ بھی نہیں ملے گی۔ فاضل عدالت نے ادائیگیوں کا نوٹیفیکیشن واپس لینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ واپس لیا گیا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کیا جائے اور نوٹیفکیشن کی نقول تمام اضلاع کے خزانہ افسران کو بھی بھجوائی جائے تا کہ بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے، عدالتی حکم پر ایڈیشنل سیکرٹری فنانس پیش ہوئے اور کہا کہ حکومت یکم اگست سے بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کی ادائیگی شروع کر دے گی، عدالت نے ادائیگیوں کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت آج 16جولائی تک ملتوی کر دی ہے، اس سے قبل حکومت نے عدالت کو یقین دھانی کروائی تھی اورنوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا تھا کہ اگست سے پہلے تمام پنشنرز کو ڈبل پنشن کی ادائیگی کر دیں گے۔

نوٹیفکیشن

مزید :

صفحہ آخر -