فیکٹری ایریا پولیس کا چھاپہ،ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام
فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان) فیکٹری ایریا پولیس کے سب انسپکٹر رانا محمد حسین نے اے ایس آئی سمیع اﷲ کے ہمرا لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر کے قریب چھاپہ مار کر بیرون ملک ہیر وئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے دو سمگلروں غلام رسول عرف حارث اور نصر اﷲ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہیرؤین کے بھرے ہوئے کیپسل اور اٹھارہ سو گرام ہیرؤین اعلٰی کوالٹی کی برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ملزم سرائے مغل اور خوشاب کے رہنے والے تھے۔ ملزمان کراچی کے راستے بیرون ملک ہیرؤین سمگل کرنا چاہتے تھے۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔