نوسربازوں نے نامعلوم نوجوان کو زہریلی چیز کھلاکر ہلاک،دو افراد کو بیہوش کردیا

نوسربازوں نے نامعلوم نوجوان کو زہریلی چیز کھلاکر ہلاک،دو افراد کو بیہوش ...

  

لاہور(کرائم سیل)شہر میں مختلف مقامات پر نوسربازی کے واقعات میں نوجوان ہلاک جبکہ دو افراد کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ لوئر مال کے علاقہ میں بیس سالہ نامعلوم نوجوان کو نوسربازوں نے زہریلی چیز کھلاکر ہلاک کردیا اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی، اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہونگے ۔دریں اثناء گرین ٹاؤن کے علاقہ میں دو افراد نوسربازی کا شکار ہوگئے ۔

مزید :

علاقائی -