سبزہ زار،تیز رفتارٹرالی نے28سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا

سبزہ زار،تیز رفتارٹرالی نے28سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا

  

لاہور( کرائم سیل ) سبز ہ زار کے علاقہ میں تیز رفتارٹرالی نے28سالہ نوجوان کو ٹائروں تلے کچل کر ہلاک کردیا ،پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کر لیا اور متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق 28 سالہ ساجد سبزہ زار کے علاقے ملتان روڈپر سڑک کراس کر رہا تھا کہ اس دوران سامنے سے آنے والی تیز ٹریکٹر ٹرالی نمبر ایل ای ٹی 2755کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔پولیس نے ٹرالی قبضہ میں لے کرڈرائیور زوہیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ساجد علی کراچی کا رہائشی تھا اور لا ہو رمیں محنت مزدوری کر نے آیا تھا ،لواحقین کو اطلاع دے دی ہے جبکہ لاش مر دہ خانہ میں جمع کرادی ہے۔ متوفی کے دوستوں کے مطابق ساجد مقامی فیکٹری میں محنت مزدوری کرتاتھااور گھر کا واحد کفیل تھا ،ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

نوجوان ہلاک

مزید :

علاقائی -