مانگا منڈی،پولیس ناکوں پر شہریوں سے عیدی وصول کرتی رہی

مانگا منڈی،پولیس ناکوں پر شہریوں سے عیدی وصول کرتی رہی

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) تھانہ مانگا منڈی پولیس کے محافظ زبردستی راہ گیروں مسافروں کو روک کر چیکنگ کرنے کے بہانے عیدی وصول کر رہے ہیں بلکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر زبردستی جیبوں سے نکال رہے ہیں تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگا منڈی کے انچارج عطاء اللہ نے ڈکیتی ،راہزنی،چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے 3سے 4محافظوں کی موٹرسائیکلوں کی ٹولیاں بنا کر مختلف مقامات جن میں ملتان روڈ شامکی بھٹیاں ،ملتان روڈہنڈا فیکٹری رائیونڈ روڈ راکو فیکٹری ،کماس روڈ پر ناکے لگا کر رکھے ہیں مگر محافظوں کو عیدی دینے والوں شہریوں اور راہ گیروں نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ناکہ پر کھڑے محافظ موٹر سائیکل سواروں کاروں ٹریکٹر ٹرالیوں کو روک کر چیکنگ کرنے کے بہانے زبردستی اپنے بچوں کیلئے عیدی 100روپے سے لیکر 500روپے وصول کر رہے ہیں ۔ تھانہ مانگا منڈی پولیس کے انچارج سے رابطہ کرنے پروہ موجود نہ تھے،شہریوں نے آئی جی پنجاب سی سی پی او لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مانگا منڈی

مزید :

علاقائی -