چوہنگ ، 6افراد نے تشدد کرکے سپےئر پارٹس کے تاجر کو اغوا کر لیا

چوہنگ ، 6افراد نے تشدد کرکے سپےئر پارٹس کے تاجر کو اغوا کر لیا

  

لاہو ر(کرائم سیل) چوہنگ کے علاقہ میں 6افراد نے سپےئر پارٹس کے تاجر کو اغوا کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن کا رہائشی 43سالہ کا شف اسماعیل 4بچوں کا باپ ہے اور چو ہنگ میں سپےئر پارٹس کا کام کر تا ہے۔ گزشتہ روز 6کار سوارافراد اسے تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد اغواکر کے لے گئے۔ چوہنگ پولیس نے مغوی کے والد محمد اسماعیل کی درخواست پر مقامی پٹواری مجید سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مغوی کے والد کا کہنا ہے کہ مقامی پٹواری مجید کے ساتھ تنازع چل رہا تھا، قوی یقین ہے کہ اسی نے اغواکیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -