سبزہ زار،30سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے نشئی قرار دے دیا

سبزہ زار،30سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے نشئی قرار دے دیا

  

لاہور(کرائم سیل )سبزہ زار کے علاقے سے30سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر شناخت نہ ہونے پر لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار کے علاقہ شاہ فرید دربار کے قریب 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے۔ اس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے ۔

لاش برآمد

مزید :

علاقائی -