عید الفطر پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، لیاقت علی ملک
لاہور( کرائم سیل)ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پاک مہینے میں تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر فول پروف سکیورٹی مہیا کر رہے ہیں اور عید الفطر کے موقع پر بھی سخت ترین حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس افسران سے لے کر جوانوں تک سب نے نمازیوں اور عبادت گزاروں کی حفاظت کو ہی اپنی عبادت سمجھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں رمضان المبارک کے مہینے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 58 اہلکاروں کو سی سی -III سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ہیڈ کلرک خالد محمود، ریڈر طاہر، پی اے عابد سجاد،پی ایس او محمد علی سفیان، انسپکٹر سیکٹیرین فیصل یوسف،SI شوکت، ہیڈکلرک شیخ اعجاز، کنسٹیبل یاسر انور، بابر حسین، عاصم اکرم، محمد عرفان، محمد عثمان،محمد ساجداورمحمد عمران سمیت 58 افسران و اہلکاروں میں سی سی -III سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔