بادامی باغ، سوئمنگ پول سے10سالہ لڑکے کی لاش بر آمد

بادامی باغ، سوئمنگ پول سے10سالہ لڑکے کی لاش بر آمد
 بادامی باغ، سوئمنگ پول سے10سالہ لڑکے کی لاش بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور(کرا ئم سیل ) بادامی باغ کے علاقہ میں واقع سوئمنگ پول سے ایک10سالہ لڑکے کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ یہ بچہ نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، اسے قتل کر کے سوئمنگ پول میں پھینکا گیا ہے۔پولیس نے شناخت نہ ہونے کے باعث لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں جمع کروادی ہے۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ بادامی باغ کے علاقہ رنگ روڈ کے قریب واقع سوئمنگ پول میں ایک10سالہ لڑکے کی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے شناخت کیلئے مساجد میں اعلانات کروائے جبکہ لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں جمع کروادی ہے۔اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہو نگے۔عینی شاہدین کے مطابق لڑکے کی گردن پھولی ہوئی ہے اور چہرے پر بھی تشدد کے نشانات ہیں۔

مزید :

علاقائی -