نشئی باپ نے رقم نہ ملنے پر 8 ماہ کی بچی کو قتل کر دیا

نشئی باپ نے رقم نہ ملنے پر 8 ماہ کی بچی کو قتل کر دیا
نشئی باپ نے رقم نہ ملنے پر 8 ماہ کی بچی کو قتل کر دیا

  

لاہور(کر ائم سیل)مصطفیٰ آباد کے علاقہ میں نشئی باپ نے نشہ کی رقم نہ ملنے پر بیوی سے جھگڑا کر کے 8ماہ کی بچی کو قتل کر دیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کر وادی۔تفصیلا ت کے مطابق مصطفیٰ آبا د کے رہائشی احتشام کا نشے کے لیے رقم نہ دینے پر اپنی بیوی سے جھگڑا ہو ا تھا جس پر طیش میں آکر اس نے اپنی 8ماہ کی بیٹی عائشہ کو تشدد کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کر وادی ہے۔

مزید :

علاقائی -