قبضہ گروپ نے لاکھوں کی مشینری ہتھیالی شہری دو سال سے تھانوں کے چکر لگانے پر مجبور

قبضہ گروپ نے لاکھوں کی مشینری ہتھیالی شہری دو سال سے تھانوں کے چکر لگانے پر ...
 قبضہ گروپ نے لاکھوں کی مشینری ہتھیالی شہری دو سال سے تھانوں کے چکر لگانے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں قبضہ گروپ نے شہری کی لاکھوں روپے مالیت کی مشینری پر قبضہ کر لیا ،متاثرہ شہری 2سال سے خوار ،پولیس کا مقدمہ درج کر نے سے انکار ،سی آئی اے کی تفتیش اور 15بار ڈی آئی جی آپریشن کے سامنے پیش ہو نا بھی کام نہ آسکا۔متاثرہ شخص کی وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل۔تفصیلا ت کے مطابق جوہر ٹاؤن کے رہائشی صفدر شاہین نے ڈی آئی جی آپریشن کے آفس میں ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ میں نے ملزم محمد ارشد کے ساتھ مل کر میڈیکل سنیٹر بنایا تھاجہاں میں نے بالکل نئی مشینری خریدی تھی۔ مجھے جلد ہی معلوم ہو گیا کہ ملزم منصوبہ سازی کے ذریعے میری مشینری پر قبضہ کرناچاہتا ہے جس پر ہم میں نا چاقی ہو گئی اور ہمارا معاہدہ ختم ہو گیا۔ بعدازاں میں اپنی مشینری لینے کے لئے گیا تو ملزم ارشد نے فون کر کے اپنے بھائیوں لطیف ،کاشف ،اختر اور شبیر کو بلا لیاجنہوں نے آتے ہی مجھے اور میرے بچوں کو قتل کر نے کی دھمکیاں دیں۔ میں شکایت لیکرتھانے گیا لیکن میری شنوائی نہ ہو ئی اس کے بعد میں ڈی آئی جی آپریشن کے پاس اپنی درخواست لے کر پیش ہو ا جہاں سے میری درخواست سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کے پاس چلی گئی جہاں مجھے دوران تفتیش حق پر لکھ کر رپورٹ ارسال کی گئی، اس کے باوجود میری کہیں بھی شنوائی نہیں ہو ئی۔ اس دوران میں 15بار ڈی آئی جی آپریشنز کے سامنے پیش ہوچکا ہوں لیکن ہر بار مجھے ما یوسی کا سامنا کر نا پڑا، میری وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف دلایا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -