باٹا پور میں کول پاور پلانٹ کیخلاف درخواستیں چیف الیکشن کو ارسال لارجر بنچ بنانے کی سفارش

باٹا پور میں کول پاور پلانٹ کیخلاف درخواستیں چیف الیکشن کو ارسال لارجر بنچ ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے باٹا پور میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کر دی ، لارجر بنچ تشکیل دینے کے لئے اسی نوعیت کی تمام درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دی گئی ہیں، مسٹر جسٹس شاہد کریم نے محمد اعجاز، جمیل، ارشد محمود، عادل ارشد، محمد عظمان اور محمدشفیق کی درخواستوں پر سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کلکٹر لاہور نے 10 جون کو لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 ء کی دفعہ 4کے تحت موضع کھیڑا اور سلطان پور میں واقع 1188 کنال اور 5مرلے اراضی ایکوائر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ اراضی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ حاصل کرنا چاہ رہی ہے جس کا مقصد باٹا پور کے علاقے میں کوئلے کے چھوٹے پاور پلانٹس لگانا ہے ، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ باٹا پور اور سلطان پور موضع میں 12لاکھ سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں اور حکومت کی جانب سے لگایا جانے والا پراجیکٹ ان شہریوں کی صحت اور زندگیوں کے لئے بڑا خطرہ ہے، عدالت نے باٹا پور میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کر دی ، لارجر بنچ تشکیل دینے کے لئے اسی نوعیت کی تمام درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دی گئی ہیں۔

سفارش

مزید :

صفحہ آخر -