ایان علی کو عدالتی حکم کے دور روز کے بعد رہا کر دیا گیا

ایان علی کو عدالتی حکم کے دور روز کے بعد رہا کر دیا گیا
ایان علی کو عدالتی حکم کے دور روز کے بعد رہا کر دیا گیا

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے دو روز بعد رہا کر دیا گیاہےجبکہ ماڈل اپنے بھائی کے ہمراہ سیکیورٹی میں روانہ ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کو جیل کے دورازے نمبر پانچ سے باہر نہیں نکالا گیا کیونکہ وہاں پر میڈیا کا بڑارش تھا جس کے باعث ایان علی کو جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عقبی دورازے سے رہا کیا ۔واضح رہے کہ گز شتہ روز ایان علی کے بھائی دبئی سے پاکستان ایان علی کو لے جانے کیلئے آئے تھے کیونکہ عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ ایان علی کو محرم کے ساتھ جیل سے رخصت کیا جائے گا ۔ماڈل ایان علی 125روز جیل میں رہیں اور اس دوران انہیں 13بار عدالت میں پیش کیا گیا اور متعدد بار ان کی درخواست ضمانت بھی مستر د ہوئی تاہم آخر کار لاہور ہائیکورٹ نے دو روز قبل ضمانت کی درخواست منظور کر لی تھی ۔

اس سےقبل  بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان نے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کی جس کے بعد مچلکے منظور کرتے ہوئے رہائی کی روبکار جاری کردی تھے، دوران سماعت عدالت نے ضمانتیوں سے اُن کا نام پوچھا توایک نے اپنا نام شوکت بھٹی بتایااور کہاکہ وہ ماڈل ایان علی کے ضمانتی ہیں ، مزید استفسار پر شوکت بھٹی نے بتایاکہ ایان علی گوجر خان کی رہائشی ہیں ، ان کے والدکانام راجہ حفیظ ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی ریکارڈ میں ایان علی کا پتہ کراچی درج ہے ، آپ کرائے ضمانتی تونہیں ، ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد فاضل جج نے رہائی کی روبکارپر دستخط کردیئے ۔ 

جیل حکام کاکہناتھاکہ ایان علی کی رہائی جیل مینوئل کے مطابق ہوگی ، خاتون ملزمہ کو کسی محرم کے سپرد کیا جاتاہے جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایان علی کو لینے کے لیے ان کے بھائی جیل میں پہنچ گئے ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی -اہم خبریں -