بجلی کی قیمت میں2 روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمت میں2 روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
بجلی کی قیمت میں2 روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرانے بجلی کی قیمت میں2 روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں کمی مئی میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے ۔نیپرا کے مطابق مئی میں بجلی کی فی یونٹ پیداوار 4 روپے 25 پیسے رہی جبکہ صارفین سے 8 روپے 9 پیسے وصول کئے گئے۔نیپرا حکام کا کہنا ہے این ٹی ڈی سی نے 3 روپے 28 پیسے کمی کی سفارش کی تھی جبکہ سیس کی مد میں 60 پیسے فی یونٹ کٹوتی کی گئی نیپرا حکام کا کہنا ہے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر قیمتوں میں کمی کااطلاق نہیں ہوگا جبکہ کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین بھی سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -