بزدل بھارتی فورسز اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئیں ، رات کی تاریکی میں شہری آبادی پر فائرنگ، لڑکی سمیت چار پاکستانی شہید، چناب رینجرز نے توپیں خاموش کرادیں

بزدل بھارتی فورسز اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئیں ، رات کی تاریکی میں شہری آبادی ...
بزدل بھارتی فورسز اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئیں ، رات کی تاریکی میں شہری آبادی پر فائرنگ، لڑکی سمیت چار پاکستانی شہید، چناب رینجرز نے توپیں خاموش کرادیں

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرون طیارہ مارگرائے جانے کے باوجود بھارت کی بزدل افواج اپنی اوچھی حرکات سے باز نہیں آئیں اور رات کی تاریکی میں ایل او سی پرشہری آباد ی کے مختلف علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان لڑکی سمیت چار پاکستانی شہید اور پانچ زخمی ہوگئے تاہم چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں ۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ”آئی ایس پی آر“ کے مطابق بھارتی فوج کی راولاکوٹ نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک لڑکی شہید ہوگئی جس کی شناخت 18سالہ زرینہ کے نام سے ہوئی ۔ دوسری طرف سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹرمیں بھی بھارتی فورسز نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں غلام مصطفی، راحت اور بوٹا شہید ہوگئے ہیں جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ شہید ہونیوالوں کاتعلق ملانا اورصالح پور سے ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاکستان کی چناب رینجرز نے بھارتی فورسز کو بھرپورجواب دیا اور دشمن کی توپیں خاموش کرادیں ۔

دوسری طرف لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بھارتی ڈرون طیارے کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمشنر سی اے راگھوان کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کی طرف سے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سیکریٹری خارجہ کاکہناتھاکہ بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر اسے کمزوری نہ سمجھاجائے ،بھارت تمام دوطریقہ معاہدوں کی پاسداری اور احترام کرے ۔

مزید :

بین الاقوامی -Headlines -