پاکستان بھارتی فائرنگ کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائے‘پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کی جانب سے بھارتی فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ۔قرارداد پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فائزہ ملک نے جمع کرائی۔جس کے متن میں کہا گیا ہے پوری قوم افواج پاکستان اور رینجرز کے شانہ بشانہ ہے پاکستان بھارتی فائرنگ کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائے ۔