پردیسیوں کی اکثریت عید منانے کیلئے آبائی شہروں کو روانہ

پردیسیوں کی اکثریت عید منانے کیلئے آبائی شہروں کو روانہ
پردیسیوں کی اکثریت عید منانے کیلئے آبائی شہروں کو روانہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) عید الفطر اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ منانے کیلئے لاہور سے پردیسیوں کی اکثریت گزشتہ روز اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہوگئی۔ واضح رہے لاہور کی آدھی سے زیادہ آبادی پردیسیوں پر مشتمل ہے۔ عید کے ایام میں لاہور خالی ہوجاتا ہے اور سڑکیں سنسان نظر آتی ہیں۔ ٹرانسپورٹروں نے بھی حسب عادت مسافروں کو عیدی کے نام پر لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ ویگن، بسوں ار رکشوں والے من مانے کرائے وصول کرتے رہے۔ گزشتہ روز لاہور سے ملتان اور دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرانسپورٹ میں شدید رش دیکھنے میں آیا۔ بسوں کی چھتوں پر انتہائی خطرناک طریقے سے مسافر بیٹھے تھے۔

مزید :

لاہور -