کراچی کے تھانے میں 2 تھانیدارنیوں کا ”دنگل“ عملہ تماشہ دیکھتا رہا
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے تھانوں میں خواتین کو ایس ایچ او لگانے کا نتیجہ خوشگوار نہ نکلا۔ گزشتہ روز بہادر آباد تھانہ کی دو ایس ایچ او خواتین کے درمیان دوبدو لڑائی میں میدان جنگ بن گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بہادر آباد تھانہ کی سابق ایس ایچ او زیب النساءگزشتہ روز تھانہ میں موجود تھی کہ معمولی بات پر اسکی موجودہ ایس ایچ او شبانہ سے تلخ کلامی ہوئی اور دونوں میں شدید لڑائی چھڑ گئی اس دوران ہاتھ پر چوٹ لگنے سے ایس ایچ او شبانہ زخمی ہو گئی۔ ماتحت عملہ تھانیدارنیوں کی لڑائی مزے سے دیکھتا رہا۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے معاملے کا علم ہونے پر دونوں تھانیدارنیوں کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔