مراکش کی مسجد میں چوہے کی موجودگی پر بھگدڑ، 80 افراد زخمی

مراکش کی مسجد میں چوہے کی موجودگی پر بھگدڑ، 80 افراد زخمی
مراکش کی مسجد میں چوہے کی موجودگی پر بھگدڑ، 80 افراد زخمی

  

رباط( ویب ڈیسک) کاسابلانکا کی ایک مسجد میں چوہے کی موجودگی سے مچنے والی بھگدڑ میں خواتین سمیت 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ مراکشی خبر رساں ادارے ایم اے پی کی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ منگل چودہ جولائی کی شام پیش آیا۔ ایک خاتون نے چوہے کو دیکھ کر خوف سے چلانا شروع کردیا جس پر نمازی بدحواس ہوگئے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے مراکشی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ واقعہ کاسا بلانکا کی حسن ثانی مسجد میں پیش آیا، جو شہر کی مرکزی مساجد میں سے ایک ہے اور جہاں ہر سال رمضان کے مہینے میں شبینہ عبادت کے لیے ہزاروں مسلمان جاتے ہیں۔ کئی نمازیوں کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ کئی دیگر یا تو بے ہوش ہو گئے یا پھر ہجوم میں کچلے جانے کی وجہ سے ان کے جسموں کے مختلف حصوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

مزید :

بین الاقوامی -