کشمیر متنازعہ علاقہ ،یکطرفہ فیصلہ مسئلے کی ہیئت نہیں بدل سکتا ،زید حامد تک قونصلر رسائی کی درخواست دی :دفتر خارجہ

کشمیر متنازعہ علاقہ ،یکطرفہ فیصلہ مسئلے کی ہیئت نہیں بدل سکتا ،زید حامد تک ...
کشمیر متنازعہ علاقہ ،یکطرفہ فیصلہ مسئلے کی ہیئت نہیں بدل سکتا ،زید حامد تک قونصلر رسائی کی درخواست دی :دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے ،کوئی بھی یکطرفہ فیصلہ مسئلے کی ہیئت نہیں بدل سکتا ،

بھارت نے پانچ جولائی کو بھی ایل او سی کی خلاف ورزی کی ،زید حامد تک قونصلر رسائی کے لئے درخواست دی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس طیارے نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ،بھارت نے پانچ جولائی کو بھی ایل او سی کی خلاف ورزی کی ،ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر امن پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ۔ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان بھارت سے تمام مسائل پر بات چیت کو تیار ہے ،بھارت سے ممبئی حملوں کے آوازوں کے نمونوں سے ممبئی ٹرائل میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے ،کوئی بھی یکطرفہ فیصلہ مسئلے کی ہیئت نہیں بدل سکتا ،مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ زید حامد تک قونصلر رسائی کے لئے سعودی حکام کو درخواست دی ہے جبکہ عرب امارات میں لاپتہ پاکستانی عمر مبین سے متعلق سفارتی حکام سے رابطے میں ہیں ۔قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ ہمسایوں سے پر امن تعلقات وزیر اعظم کا وژن ہے ،پاکستان اوفا ملاقات میں کئے گئے فیصلے پر عملدرآمد کو تیار ہے ، اوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات سے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اوفا میں جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد کا پابند ہے ،اوفا میں وزیر اعظم نواز شریف اور نریندرمودی کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں طے پایا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ 10جولائی پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے ، اس روز پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملی ۔ترجمان دفتر خارجہ نے روس سے تعلقات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس مختلف شعبون میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں جبکہ روس توانائی کے شعبے میں پاکستان کو تعاون فراہم کر رہا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -