صدر منتخب ہوئی تو کبھی بھی ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دوں گی، ہیلری کلنٹن

صدر منتخب ہوئی تو کبھی بھی ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دوں گی، ہیلری ...
صدر منتخب ہوئی تو کبھی بھی ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دوں گی، ہیلری کلنٹن

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کی خواہاں ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئیں تو کبھی بھی ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گی۔ کلنٹن کی جانب سے سخت بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کانگریس اور امریکی اتحادیوں کی جانب سے تہران کے جوہری معاہدے پر تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے ہر طرح کا فوجی راستہ اختیار کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم معاہدے کے دوران یا اس کے بغیر بھی تہران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -