ایک سیاسی پارٹی سندھ رینجرز بناﺅ، ڈی جی رینجرز بدمعاشوں کے سربراہ ہیں : الطاف حسین

ایک سیاسی پارٹی سندھ رینجرز بناﺅ، ڈی جی رینجرز بدمعاشوں کے سربراہ ہیں : ...
ایک سیاسی پارٹی سندھ رینجرز بناﺅ، ڈی جی رینجرز بدمعاشوں کے سربراہ ہیں : الطاف حسین

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف ملک بھر میں مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع ہے تاہم بیشتر قارئین کو یہ معلوم نہیں کہ دراصل الطاف حسین نے مسلح افواج کے خلاف کہاکیا تھا جس کی وجہ سے ہنگامہ کھڑاہوگیا، ان کی تقاریر میں سے کچھ حصہ یہ ہے ۔

نائن زیروپر ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطا ف حسین نے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ” تم نے حلف توڑاہے ، اب فوجی نہیں رہے لہٰذا بہتر ہے کہ شرافت سے استعفیٰ دو، دوسال انتظار کرو اورایک پارٹی بناﺅ جس کا نام سندھ رینجرز پارٹی ہواورخود اس کے صدر بن جائیں ، اور کرنل طاہر کو جنرل سیکریٹری بنادینایا جودل چاہے بنادینا، رینجرز نے اعتراف کیاکہ نائن سے ملنے والے اسلحہ کے لائسنس درست تھے جس کا وہ(الطاف حسین)پہلے ہی کہہ چکے ہیں لیکن آج تک ایک بھی واپس نہیں کیاگیا، کیا یہ رینجرز کی کھلی غنڈہ گردی نہیں ؟ رینجرز اور میجر جنرل غنڈہ گردی کے لیے لگائے جاتے ہیں یاملک کے تحفظ کےلئے؟ یہ میجر جنرل اورڈی جی رینجرز ، یہ ڈی جی رینجرز ہے یا بدمعاشوں کا سربراہ ہے ، فوج کے لوگ ، پاکستانی فوج میں ایسے لوگ بھی ہیں کہ جو پوری فوج کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں ،ایسے ہی لوگوں نے جھوٹی ایف آئی آرز کاٹیں ، اورفوج کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں “۔

MQM Chief Altaf Hussain Using Unacceptable... by mubashir-luqman

مزید :

کراچی -