پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق فیصلہ 23جولائی کو کیا جائےگا : عدالت

پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق فیصلہ 23جولائی کو کیا جائےگا : عدالت
پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق فیصلہ 23جولائی کو کیا جائےگا : عدالت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق فیصلہ 23جولائی کو کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت میں سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی  نئی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی ۔درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ ختم کئے جائیں انہیں علاج کی ضروری ہے ۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل میاں عبدالرﺅف کو کیس کے حوالے سے عدالت کی معاونت کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ 23جولائی کوپرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -